Voice of Asia News

عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنر کی بنی گالہ میں ملاقات

اسلام آباد (وائس آف ایشیا)پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری نے بتایا کہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال اور خطے کو در پیش مسائل اوران کے حل پر بھی بات چیت کی گئی۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں کشمیر سمیت دیگر معاملات بھی زیر بحث رہے۔ بھارتی ہائی کمشنر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کا دستخط شدہ  بلا عمران خان کو تحفے میں دیا جب کہ پوری بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد پیش کی۔

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے پاک بھارت تعلقات میں مثبت دور کے آغاز کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور چیئرمین تحریک انصاف کے مابین ٹیلیفونک گفتگو سے ایک نئی امید نے جنم لیا ہے، بھارت پرامید ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات مثبت ڈگر پر چل نکلیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج بھارتی ہائی کمشنر اجے بیسریا سے ملاقات کریں گے اور بھارتی وزیراعظم کے مبارکباد کا پیغام دیں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آج بنی گالہ میں بھارتی ہائی کمشنر اجے بیسریا سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر بھی موجود ہوں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر عمران خان کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مبارکباد کا پیغام دیں گے۔

اس سے قبل چین ، امریکہ ، ایران ، سعودی عرب، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے سفیر بھی عمران خان سے ملاقات کرچکے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔یاد رہے 30 جولائی کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی عمران خان کو ٹیلیفون کرکے انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی تھی۔

نریندی مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات میں نئے دور کے آغاز کے لیے تیار ہیں، معاملات آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔اس موقع پر عمران خان نے نیک خواہشات پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کی تدبیرکی جائے۔

واضح رہے انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان کا اپنے پہلے خطاب میں پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ  بھارت ہرچیزپرپاکستان پرالزام لگاتاہے، یہ تعلقات کےلیےاچھانہیں، اگر بھارتی لیڈرشپ مذاکرات کے لیے تیارہے، تو ہم بالکل تیارہیں، تعلقات بہترہوں، چاہتےہیں پاکستان اوربھارت مل کربیٹھیں اوربات کریں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے