Voice of Asia News

اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی اور چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب نامزد

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب اور اسد قیصر کو قومی اسمبلی میں اسپیکر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسد قیصر قومی اسمبلی میں اسپیکر کے امیدوار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اسد قیصر پختونخواہ اسمبلی میں 5 سال اسپیکر رہے۔ وہ پارلیمانی آداب اور روایات سے واقف ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کا پختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن کے ساتھ بھی اچھا رویہ تھا۔ عمران خان نے اسد قیصر کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے اسپیکر کا فیصلہ کیا۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے لیے نامزد کیا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے