Breaking News
Voice of Asia News

ٹوکیو : ہوائی اڈّا چہرے کی شناخت والے گیٹ

ٹوکیو(وائس آف ایشیا ) جاپان کا مرکزی بین الاقوامی ناریتا ہوائی اڈّا جانچ پڑتال کے وقت میں کمی اور سلامتی اقدام بڑھانے کیلئے امیگریشن گیٹس پر چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کرے گا۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ امیگریشن نے ذرائع ابلاغ کے سامنے مذکورہ ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا۔ اِس نظام کا افتتاح پرسوں پیر کوہوگا۔چہرے کی شناخت کے نظام والے یہ گیٹس مسافر کے پاسپورٹ کی تصویر کا موقع پر ہی کھینچی گئی تصویر سے موازنہ کرتے ہیں۔ جب دونوں تصویریں یکساں ہوں تو گیٹس خودبخود کھل جاتے ہیں۔اب تک یہ ہر گیٹ کیلئے ایک افسر تعینات ہوتا ہے۔ محکمہ امیگریشن کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے صرف ایک افسر 6 گیٹس کو سنبھال سکے گا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے