Voice of Asia News

گستاخانہ مواد کی جھوٹی شکایات پر کارروائی کا حکم

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو سوشل میڈیا پر گستاخانہ موادکے حوالے سے من گھڑت اور جھوٹی شکایت درج کرانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کے حوالے سے کیس کے تحریری حکم میں مزیدکہاکہ ڈی جی ایف آئی اے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرگستاخانہ مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اور اس کے حوالے سے جو درخواستیں شہریوں کی جانب سے ایف آئی اے کے پاس درج کرائی گئی ہیں ان کو جلد نمٹایا جائے اور اس معاملے کی ڈی جی ایف آئی اے خود نگرانی کریں۔

عدالت کے تحریری حکم کے مطابق من گھڑت اور جھوٹی شکایا ت درج کرانے والوں کیخلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کرکے عدالتی کٹہرے میں لایاجائے، عدالتی حکم میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو کہا گیاکہ اس حوالے سے مکمل رپورٹ تیارکرکے عدالت کے سامنے پیش کریں، تحریری حکم میں عدالت نے اپنی آبزرویشن میں کہاہے کہ جس طرح اداروں کو اس عظیم مقصد کیلیے کام کرنا چاہیے اس طرح کارکردگی نہیں دکھائی جارہی

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے