Voice of Asia News

کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد نہیں ہونے دیں گے‘میر واعظ عمر فاروق

سرینگر(وائس آف ایشیا)حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد نہیں ہونے دیں گے‘ڈیمو گرافک حیثیت کوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں حریریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ وادی میں غیر کشمیریوں کو آباد نہیں ہونے دیں گے ‘مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافک حیثیت کوئی تبدیل نہیں کرسکتا‘لہذا غیرریاستی عناصرکو آباد کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت غیر کشمیریوں کو مستقل کشمیری بنانا چاہتی ہے،جبکہ بھارتی آئین کے تحت کوئی غیر کشمیری کشمیر میں جائیداد نہیں خرید سکتا۔عمر فاروق نے کہا کہ کشمیر میں کسی غیر ریاستی کو ووٹ دینے کا حق بھی نہیں ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے