Voice of Asia News

بھارت‘ریاست کیرالہ میں سیلاب‘ 29 افراد ہلاک‘فوج طلب

نئی دہلی (وائس آف ایشیا)بھارتی ریاست کیرالا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے،ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے فوج طلب کرلی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مون سون بارشوں کے نہ تھمنے والے سلسلے نے دارالحکومت سمیت متعدد ریاستوں میں معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔جنوبی ریاست کیرالا میں شدید بارشوں سے جمع ہونیوالے پانی کی سطح 2 ہزار 4سو فٹ بلند ہونے پر مجبوراً ڈیم کے دروازے کھولنے پڑے۔محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ 26 سال میں پہلی بار کیرالا کے ضلع اڈوکی میں ڈیم کے دروازے کھولنے پڑے جس کیوجہ سے پانی کا سیلابی ریلا کئی دیہات کو بہا کر لے گیا جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں مٹی کے تودے کے ملبے تلے دب کر ہوئی ہیں جس میں 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور 10 افراد مختلف حادثات میں ہلاک ہوئے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے