Voice of Asia News

دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن ’’ انٹر نیشنل یوتھ ڈے آج منایا جائے گا

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن ’’ انٹر نیشنل یوتھ ڈے ‘‘ 12 اگست اتوار کو منایا جائے گایہ دن منانے ا مقصد دنیا بھر کی حکومتوں اور عوام کو نوجوانوں کے حقوق اور ان کی صحت مند سرگرمیوں کیلئے شعور اجاگر کرنا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے سیمینارز ،واکس اور تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین نوجوانوں کے حقوق کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اگست 1998ء کو ایک قرارداد منظور کی جس کے مطابق 12اگست کو دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا گیا پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہلی مرتبہ 12اگست 2000ء کو پہلی مرتبہ نوجوانوں کا عالمی دن منایا گیا جس کے بعد نوجوانوں کا یہ عالمی دن ہر برس منایا جاتا ہے ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے