Voice of Asia News

وٹامن بی کا استعمال فالج سے بچاو میں مددگار

لاہور(وائس آف ایشیا)وٹامنز کو انسانی خوراک کا اہم حصہ قرار دیا جاتا ہے اورانسانی جسم کو وٹامنز مطلوبہ مقدار میں نا ملنے کا نتیجہ مختلف قسم کی بیماریوں میں سامنے آسکتا ہے اس لئے ان کا استعمال تندرست زندگی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ چین میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق وٹامن بی کا مسلسل استعمال فالج سے بچاو میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ 55 ہزار مریضوں پر کی گئی اسٹڈی میں یہ بات سامنے آئی کہ وٹامن بی سے بھرپور اشیا کے استعمال سے فالج جیسی خطرناک بیماری سے محفوظ رہا جاسکتا ہے اور ایسا کرنے سے فالج کے خدشات تقریبا سات فی صد تک کم رہ جاتے ہیں

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے