Breaking News
Voice of Asia News

سستی موٹاپے اور امراضِ قلب سمیت بے شمار بیماریوں کا سبب

لاہور(وائس آف ایشیا) سستی و کاہلی نہ صرف موٹاپے اور امراضِ قلب سمیت بے شمار بیماریوں کا سبب بنتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ دانتوں کے امراض کو بھی اپنے ہمراہ لاتی ہے۔ جرمنی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جسمانی سرگرمیوں سے کترانے والے اوسط عمر کے افراد میں دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماریوں کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کاہلی دیگر خطرناک بیماریوں کے ساتھ ساتھ دانتوں سے ہاتھ دھونے کا باعث بھی بن سکتی ہے اس کے مقابلے میں کھیل کود اور دیگر جسمانی سرگر میوں میں مصروف رہنا دانتوں کو مضبوط رکھنے کے ساتھ ساتھ اچھی صحت کا موجب بھی بنتا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے