Voice of Asia News

مسرت عالم بٹ کو واپس کورٹ بلوال جیل جموں منتقل کر دیا گیا

سری نگر(وائس آف ایشیا)مسلم لیگ جموں وکشمیر کے محبوس سربراہ مسرت عالم بٹ کو واپس کورٹ بلوال جیل جموں منتقل کر دیا گیا انہیں گزشتہ روزکورٹ بلوال جیل جموں سے سرینگر لایا گیا نوہٹہ پولیس اسٹیشن میں درج مقدمے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سامنے پیش کیا گیا جہاں دلائل سننے کے بعد مسرت عالم بٹ کو پولیس حصارمیں واپس کورٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا۔مسلم لیگ ترجمان سجاد ایوبی نے کہا ہے کہ مسرت عالم کے چاچا جان کل وفات پا چکے تھے اور اخلاق کا معیار یہ تھا کہ انھیں اپنے چاچا کے جنازے میں شرکت کرنے کی اجازت دی جاتی مگر اخلاقی دیوالیہ پن کے شکار لوگوں نے ہنگامی بنیادوں پر مسرت عالم بٹ کو چشم زدن میں کورٹ بلوال منتقل کیا اور یہ ثابت کر دیا کہ انسانیت، انصاف اور اخلاق نام کی کوئی چیز ان لوگوں کے اندر نہیں ہے بلکہ یہ لوگ صرف اور صرف سیاسی انتقام ، ضد اور عناد کے خوگراور عادی ہیں ورنہ کوئی بھی زندہ ضمیر کسی کو اپنے عزیز کے جنازے سے نہیں روک سکتا۔۔ سجاد ایوبی نے بار ایسو اسیشن کشمیر،انسانی حقوق کونسل، ریڈ کراس، ایمنسٹی اینٹرنیشنل اور دوسری بشری حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسرت عالم کو سیاسی انتقام گیری کا نشانہ بنانے کا سنجیدہ نوٹس لیں اور ان کی اسیری کو بلاجواز طول دینے اور ان پر فرضی کیس عائد کرنے کے مذموم عمل کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے