Voice of Asia News

ماہرہ خان کی نقل کرنے پر مایا علی سوشل میڈیا پر تنقید کاشکار

کراچی(وائس آف ایشیا )نامور پاکستانی اداکارہ مایا علی کو سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی نقل کرنے پر شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے۔ایک نئی سنڈریلا، عون زارا اوردیار دل جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستان کی خوبصورت اداکارہ مایا علی نے علی ظفر کے ساتھ فلم طیفا ان ٹربل کے ذریعے فلموں میں انٹری دی ہے اوراپنی پہلی ہی فلم سے شائقین کے دل میں جگہ بنالی۔فلم طیفا ان ٹربل باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے اور ریلیز کے تیسرے ہفتے بھی شائقین میں بے حد پسند کی جارہی ہے۔ حال ہی میں مایا علی نے انسٹاگرام پرایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے طیفا ان ٹربل کو پسند کرنے کے لیے مداحوں کا شکریہ اداکیا ہے۔ویڈیو میں مایا علی اردو کے ساتھ انگلش میں بھی بات کرتی نظر آرہی ہیں جب کہ ان کا بات کرنے کا انداز اورلہجہ کسی حد تک اداکارہ ماہرہ خان سے مل رہا ہے اور یہی چیز مداحوں کو پسند نہیں آئی اور انہوں نے مایا علی کو ماہرہ خان کی طرح بولنے پر اور ان کا انداز نقل کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ایک صارف نے لکھا مایا بالکل ماہرہ کے انداز میں بول رہی ہیں، چیٹر ایک اور صارف نے لکھامایا علی نے ماہرہ خان کے لہجے کی کاپی (نقل)کی ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے