Voice of Asia News

پریتی زنٹاکی 10سال بعدفلم بھائی جی سپر ہٹ کے ساتھ واپسی

ممبئی(وائس آف ایشیا )پریتی زنٹا فلم بھائی جی سپر ہٹ کے ساتھ واپسی اختیار کر رہی ہیں، جس کا اعلان انہوں نے ٹوئٹر پر فلم کا پوسٹر شیئر کر کے کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلم دل سے سے مقبول ہونے والی بالی وڈ اداکار پریتی زنٹا 10 برس بعد سلور سکرین پر جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔ پریتی نے لکھا، سپنا دوبے کی بھائی جی سپر ہٹ کے ساتھ 19 اکتوبر کو بڑی سکرین پر واپسی ہو گی۔بھائی جی سپر ہٹ ایک کامیڈی ایکشن فلم ہے، جس میں وہ سپنا دوبے کا مرکزی کردار ادا کریں گی جس کی شادی ایک گینگسٹر سے کرادی جائے گی۔فلم میں گینگسٹر کا کردار اداکار سنی دیول ادا کریں گے جب کہ معاون کردار میں ارشد وارثی، شریاس تلپاڑے اور اداکارہ امیشا پٹیل نظر آئیں گی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے