راولپنڈی(وائس آف ایشیا) پاک فوج ارض وطن کو سرسبزوشاداب بنانے کیلئے میدان آگئی، پاک فوج مون سون کے دوران ایک کروڑ پودے لگائے گی جبکہ آرمی چیف کی زیرنگرانی آج 20 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سبزوشاداب پاکستان کے تحت پاک فوج قومی شجرکاری مہم میں شامل ہوگئی ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج بیس لاکھ پودے لگانے کے عمل میں شامل ہوں گے، ان کی اہلیہ بھی شجرکاری مہم کے تحت پودا لگائیں گی ، پاک فوج مون سون کے دوران ایک کروڑ پودے لگائے گی، اس شجرکاری مہم کو ‘سرسبز و شاداب پاکستان’ کا نام رکھا گیا ہے۔

