Voice of Asia News

کانگو میں ایبولا وائرس کے انسداد کیلئے جاری مسلح تنظیمیں حائل ہیں‘ عالمی ادارہ صحت

اقوام متحدہ(وائس آف ایشیا) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے انسداد کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں کے راستے میں مسلح تنظیمیں حائل ہیں اور شدید متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں ہیلتھ ورکرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بتایا ہے کہ کانگو کے علاقے شمالی ک و میں ایبولا سے ہونے والی ہلاکتیں 44 تک پہنچ گئی ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 1500 کے لگ بھگ ہے۔اقوام متحدہ کی بہبود اطفال کی تنظیم یونیسیف کے مطابق بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی ایبولا کی لپیٹ میں اآچکی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ کانگو میں ایبولا وائرس ان علاقوں میں وبا کی صورت اختیار کر گیا ہے جہاں پرتشدد حالات پائے جاتے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے