Voice of Asia News

شوپیان میں نیشنل کانفرنس این سی رہنما شوکت احمد گنائی کے گھر پر حملہ

سری نگر(وائس آف ایشیا) عسکریت پسندوں نے شوپیان میں نیشنل کانفرنس این سی رہنما شوکت احمد گنائی کی رہائش گاہ کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کے پکٹ پر دھاوا بول دیا . ہفتہ کی علی الصبح قریب ساڑھے 4 بجے بندوق بردار مذکورہ لیڈر کی رہائش گاہ کے قریب نمودار ہوئے ،اور رہائش گاہ کے احاطے میں قائم کئے گئے پکٹ پر فائرنگ کی .جوابی کارروائی میں پولیس اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی اور حملہ آؤر بھاگنے پر مجبور ہوئے.پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اسلحہ چھینے کی کوشش تھی ،جس میں حملہ آور ناکام رہے. کنگن پلوامہ میں پتھراؤ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں .بتایا جاتا ہے کہ کنگن پلوامہ گاؤں میں پولیس پارٹی پتھراؤ کی زد میں آگئی ،جسکے نتیجے میں ایک اہلکار جسکی شناخت شاہ جہاں کے بطور ہوئی ،سر میں پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوا.پولیس نے مشتعل ہجوم کو منتشر ہرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ کی.

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے