Voice of Asia News

عوامی پارٹی کے جام کمال وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب

کوئٹہ(وائس آف ایشیا ) بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال بلوچستان کے وزیراعلی منتخب ہوگئے ہیں۔اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں آیا۔ وزارت اعلیٰ کے لیے جام کمال بلوچستان عوامی پارٹی اورتحریک انصاف کےمتفقہ امیدوار تھے جب کہ ان کے مدمقابل ایم ایم اے اور بی این پی مینگل کے یونس زہری تھے۔

رائے شماری میں جام کمال خان 39 ووٹ حاصل کرکے قائد ایوان منتخب ہوگئے جب کہ یونس زہری کو 20 ووٹ ملے۔ جام کمال کل صبح گورنر ہاؤس کوئٹہ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے