Voice of Asia News

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، 65 سالہ شہری شہید

سیالکوٹ(وائس آف ایشیا) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے دانا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے 65 سالہ ذوالفقار نامی شہری شہید ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے دانا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر آباد بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 65 سالہ ذوالفقار نامی شہری شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔خیال رہے کہ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق بھارت ایک سال میں 14 سو بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فائرنگ سے 30 پاکستانی شہری شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے