Voice of Asia News

فنکار کو فلم ٹی وی کی کیٹیگری میں تقسیم کرنا درست نہیں، سجل علی

لاہور(وائس آف ایشیا) اداکارہ وماڈل سجل علی نے کہا ہے کہ سچے فنکارکوفلم اورٹی وی کی کیٹگری میں تقسیم کرنا درست نہیں ہے۔سجل علی نے کہا کہ میں نے فیشن انڈسٹری میں بھی کام کیا اوراس کے ساتھ ٹی وی پرایکٹنگ کے علاوہ فلم میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔ تمام شعبوںکا اپنا مزاج اورلطف ہے۔ جوفنکاراپنے کام کودلچسپی کے ساتھ انجام دیتا ہے، وہی شائقین کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ ایک فنکارمیں اگرٹیلنٹ ہے تواس کوضرورموقع ملنا چاہیے۔

موجودہ فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سجل علی نے کہاکہ پاکستان میں بننے والی فلموںکوہم مکمل فلم تونہیں کہہ سکتے لیکن جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جوکام کیا جارہا ہے اس سے ہماری فلم کے معیار میں بہتری دکھائی دی ہے

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے