Voice of Asia News

عمران خان ملک سےباہرلےجایا گیا پیسہ واپس لائیں گےتوویلکم کریں گے‘مرادعلی شاہ

لاڑکانہ(وائس آف ایشیا)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مفاد ہرچیزپرمقدم ہے، وفاقی حکومت کوہماری مدد کی ضرورت ہوگی ان کے ساتھ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عوامی کی خدمت کی بات ہوگی تو وفاقی حکومت کے ساتھ ہوں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہیلتھ، ایجوکیشن اور پانی کے مسائل پرکام کریں گے، پولیس کے ایشوز بہت زیادہ ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کیاعمران خان وزیراعظم ہاؤس کے سارےملازمین کونکال دیں گے، انہوں نے خطاب توکردیا اب دیکھتے ہیں عمل کتنا ہوتا ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک سے باہرلے جایا گیا پیسہ واپس لائیں گے توویلکم کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پہلے کے تجربات تلخ رہے، امید ہے اب بہتری آئے گی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے سندھ کے مسائل کے حل کے لیے تعاون نہیں کیا تھا، نوازشریف، شاہدخاقان اپنے وعدے وفا نہ کرسکے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک گھنٹہ اور 9 منٹ طویل خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لانے کے لیے ٹاسک فورس بنائیں گے

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے