Voice of Asia News

ڈنمارک،نقاب اوڑھنے پر مسلمان خاتون پر جرمانہ عائد

ڈنمارک(وائس آف ایشیا )یورپی ملک ڈنمارک میں نقاب کرنے مسلمان خاتون پرایک ہزار کرونا (155امریکی ڈالرز) جرمانہ عائد کر دیا گیا،خاتون کا تعلق ترکی سے ہے جو اپنا ویزا تجدید کرانے پولیس اسٹیشن گئی تھیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک پولیس کا کہنا ہے کہ مسلم خاتون نے جرمانہ ادا کیا اور پولیس اسٹیشن سے روانہ ہو گئیں ،خاتون کا صرار تھا کہ وہ ڈنمارک کے اس قانون سے واقف نہیں تھیں جس کے تحت عوامی مقامات پر نقاب اوڑھنا خلاف قانون ہے۔رواں سال مئی میں ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر نقاب پہننے پر پابندی کا قانون منظورکیاتھا جس کے بارے میں بہت سے لوگ لاعلم ہیں ۔یورپی ملک آسٹریا، فرانس اور بلجیم بھی اپنے اپنے ممالک میں اس قسم کی پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے