Voice of Asia News

شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے ، عامر کیانی

اسلام آباد( وائس آف ایشیا ) وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق شعبہ صحت کو بہترین بنانا اولین ترجیح ہے کیونکہ ماضی کی حکومتوں نے صحت پر کوئی توجہ نہیں دی لیکن ہماری حکومت شعبہ صحت پر انقلابی تبدیلیاں لائے گی جبکہ عامر کیانی نے وفاقی دارالحکومت کے پمز اور پولی کلینک ہسپتالوں کے متخلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے ہفتہ کے روز بغیر اطلاع وفاقی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتال پمز اور پولی کلینک کا دورہ کیا اوروہاں پر او پی ڈی ، ایمرجنسی ، وارڈز اور کارڈیک سنٹر سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور اس موقع پر ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ عوام کو بہترین علاج فراہم کیاجائے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں ملنی چاہیے جبکہ وزیر صحت نے اس موقع پر صحافیوں سے بھی غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق شعبہ اصلاحات کی بہتری اولین ترجیح ہے اس لئے آج خود اچانک معائنہ پر نکلا ہوں تاکہ صورتحال کا جائزہ لے سکوں کیونکہ ماضی ی حکومت نے صحت پر کوئی توجہ نہیں دی ہے لیکن ہماری حکومت ضرور صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائے گی انہوں نے کہا کہ شعبہ اصلاحات کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے تاکہ عوام نے جو اعتماد جو مینڈیٹ دیا ہے اس کو پورا کیا جاسکے

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے