Voice of Asia News

فرانسیسی کار ساز کمپنی رینالٹ 2020ء میں پاکستان میں گاڑیوں کی پیداوار شروع کرے گی

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) فرانسیسی کار ساز کمپنی رینالٹ2020ء میں پاکستان میں گاڑیوں کی پیداوار شروع کرے گی یہ یہاں نئی کمپنی ہوگی اور صارفین کو وسیع تر چوائس فراہم کرے گی جس سے موجودہ تین جاپانی کمپنیوں کا مارکیٹ شیئر متاثر ہوگا میڈیا رپورٹ کے مطابق آٹو موبائل اسمبلی پلانٹ کے قیام کیلئے کمپنی نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اور مینجمنٹ کمپنی انڈسٹریل زون میں 54 ایکڑ اراضی خرید لی ہے اور 140ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی متحدہ عرب امارات کار ساز گروپ رینالٹ آٹو موٹو کے ساتھ شراکت داری سے یہ پروجیکٹ شروع کیا ہے ایف آئی ای ڈی ایم سی کے چیف آپریٹنگ آفیسر عامر سلیمی نے کہا کہ الفوتیم رینالٹ کے مشترکہ پروجیکٹ میں کاروں کی اسمبلی کیلئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جائے گی اور اس میں سیفٹی سازوسامان بھی ہوگا پلانٹ میں سالانہ پچاس ہزار گاڑیوں کی گنجائش ہوگی اورابتدائی طور پر کمپنی نے گاڑیوں کے پانچ ماڈلز تشکیل دیئے ہیں مشترکہ پروجیکٹ میں ملک بھر میں کاروں کی ہموار فروخت کے لئے ڈیلر شپ نیٹ ورک بھی قائم کیاجائے گا الفوتیم انتیس ممالک اور امریکہ بھر کی گیارہ مارکیٹوں میں اپنا وجود رکھتی ہے رینالٹ توقع کے مطابق پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی اور گاڑیاں متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے سرکردہ تین جاپانی کار سازکمپنیوں سوزوکی ٹویوٹااور ہنڈا کی اجارہ داری ٹوٹ جائے گی

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے