Voice of Asia News

آرمی چیف نے13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی(وائس آف ایشیا ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث دہشت گردوں‌ کی سزائے موت میں توثیق کر دی.یہ دہشت گرد 202افراد کے قتل عام میں ملوث تھے، دہشت گردوں نے51 سیکیورٹی اہلکار،151عام شہریوں کو نشانہ بنایا تھا.آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردحملوں میں 249 افراد زخمی  ہوئے تھے، ان دہشت گردوں میں منیر رحمان، محمدبشیر، حافظ عبداللہ، بخت اللہ شامل ہیں.ساتھ ہی شاہ خان، سہیل خان، داؤدشاہ، محمد منیر کی سزائے موت کی توثیق کی گئی. علی شیر،حبیب اللہ ، محمدآصف ،گل شاہ ،جلال حسین دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہیں.

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشت گردمسلح افواج، سیکیورٹی ایجنسیزپرحملوں میں ملوث تھے. یاد رہے کہ یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پچھلی دو دہائیوں میں دنیا بھر میں دہشت گردی کی  جو لہر اُٹھی، پاکستان بھی اس کا نشانہ بنا، ہم پر دہشت اور خوف مسلط کرنے کی کوشش کی گئی، مگر سلام ہے پاکستانی قوم اور محافظوں کو جو اس مشکل وقت میں ڈٹے رہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے