Voice of Asia News

لیفٹیننٹ کرنل راشدشہید کے بچوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ، ہر آنکھ پُرنم

اسلام آباد (وائس آف ایشیا ) لیفٹیننٹ کرنل راشد شہید کے بچے والد سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے یونیفارم سے بنے تکیے کو ساتھ لگاکر سوتے ہیں، بچوں کی تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی، جس نے ہر آنکھ کو پرنم کردیا۔تفصیلات کے مطابق لیفٹننٹ کرنل راشد شہید کی بیوہ نے ان کے یونیفارم سے تکیہ بنا کر بچوں کو دیا تو بچے اس سے لیپٹ کر سوگئے ماں نے تصویر بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دی، جو وائرل ہوگئی۔لیفٹیننٹ کرنل راشد شہید کے بچوں کی تکیے سے لیپٹ کر سونے کے معصومانہ انداز نے ہر آنکھ کو پرنم کردیا، ملک و قوم کیلئے جان نثار کرنے والے شہداء کو قوم کا سلام۔ خیال رہے لیفٹننٹ کرنل راشد شہادت کے درجے پر فائز ہوئے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے