Voice of Asia News

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 53واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

لاہور(وائس آف ایشیا) جنگ ستمبر کے ہیرو،نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 53واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے اس سلسلے میں شہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادر یں چڑھائی جائے گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی جبکہ ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں راجہ عزیز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے12ستمبر65ء کوپاک بھارت جنگ کے دوران لاہور کے محاذ پر جام شہادت نوش کیاانہیں پاکستان کی مسلح افواج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے