Voice of Asia News

ہانگ کانگ میں بچوں کے ٹیلنٹ شو کا انعقاد

ہانگ کانگ(وائس آف ایشیا )فیشن کے معاملے بچے بھی کسی سے کم نہیں ، ہانگ کانگ میں ہونیوالے ٹیلنٹ شوکے ان ننھے ماڈلز بے مثال اسٹائل سے ریمپ پر واک کرتے دِکھائی دے رہے ہیں۔بچوں کے نت نئے ملبوسات کی کلیکشن سے سجے اس فیشن شو میں بچوں نے جب ریمپ جلوے بکھیرے تو حاضرین داد دینے پر مجبور ہو گئے۔اس ٹیلنٹ شو میں کیلئے شرکت کرنے کیلئے جب یہ جگمگاتے تارے زمین پر اترے تو کچھ بچوں نے تو انتہائی با اعتماد انداز میں ریمپ پر واک کی تو کہیں اپنی آواز کا جادو جگا کر بھی حاضرین کو حیران کر دیا۔رنگ برنگے اور دیدہ زیب ملبوسات میں ننھے ماڈلز کا حوصلہ بڑھانے کیلئے شرکا نے تالیاں بجا کرجی بھر کر داد دی اور تصاویربھی بنوائیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے