Voice of Asia News

لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر پابندی عائد کر دی

لاہور (وائس آف ایشیا )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کم عمر بچہ ڈرائیونگ کرتے پکڑا گیا تو اس کے والدین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی اکبر قریشی نے سول سوسائٹی کے عبداللہ ملک کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کی۔جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی کارروئی کے دوران ریمارکس دیئے کہ کم عمر بچے چنگ چی رکشہ، موٹر سائیکل اور گاڑی نہیں چلاسکتے ، اس سلسلے میں کم عمر ڈرائیونگ کرنے والے بچوں کے والدین کو پہلے مرحلے میں طلب کرکے بیان حلفی لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس قانون پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا، اگر پھر بھی کم عمر بچے ڈرائیونگ کرتے پکڑے جائیں تو ان کے والدین کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، کیونکہ نابالغ کی ذمہ داری اس کے والدین پر ہوتی ہے۔جسٹس علی اکبر قریشی نے کہا کہ بیانی حلفی کی خلاف ورزی کرنے والے والدین کو حوالات میں بند کر دیا جائے گا

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے