Voice of Asia News

روس اور سعودی عرب کا مشترکہ خلائی تحقیقاتی معاہدہ

ماسکو( وائس آف ایشیا )سعودی حکومت اور روس نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں ملک مشترکہ خلائی تحقیقات اور امن مقاصد کے لیے سائنسی تحقیقات میں مل کر کام کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے سعودی کابینہ نے روس کے ساتھ خلائی تحقیقات میں مشترکہ تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔کابینہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے وزیر برائے توانائی، صنعت اور معدنیات کی فراہم کردہ معلومات کے بعد خلائی تحقیقات میں روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کی توثیق کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے ساتھ خلائی تحقیقات میں معاہدہ شاہی فرمان کے تحت عمل میں آیا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے