Voice of Asia News

دْبئی:سوئمنگ پول میں نہاتی خاتون سے چھیڑ چھاڑ

دْبئی( وائس آف ایشیا ) متحدہ عرب امارات میں سوئمنگ پول میں نہاتی خاتون سے چھیڑ چھاڑ پر پولیس نے بھارتی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ 27 سالہ نوجوان کو جو پیشے کے اعتبار سے ڈرائیور ہے، پولیس نے خاتون کی شکایت پر گرفتار کر لیا۔ خاتون کے مطابق جب وہ سوئمنگ پول میں تیراکی سے لطف اندوز ہو رہی تھی تو ملزم اچانک اْس کے پاس آیا، اور چھڑ چھاڑ شروع کر دی ۔خاتون اْس کی اس حرکت پر حیران ہو گئی اور اْسے گھْور کر دیکھا مگر بھارتی نوجوان اپنی حرکت پر شرمسار ہونے کی بجائے ڈھٹائی سے مسکرا تا رہا۔ جس پر خاتون نے ملزم کے خلاف ساحلی پولیس اسٹیشن پر شکایت درج کرا دی۔ عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ وہ شکایت ملنے پر موقع پر پہنچے تو وہاں خاتون کے والدین اور ایک لائف گارڈ بھی موجود تھا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے