Voice of Asia News

انضمام الحق نے بیٹے کی سلیکشن کیلئے فون نہیں کیا،باسط علی

لاہور(وائس آف ایشیا )جونئیر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین باسط علی نے کہا ہے کہ انضمام الحق نے اپنے بیٹے کی سلیکشن کے حوالے سے انہیں فون نہیں کیا، جبکہ انضمام نے کہا ہے کہ بیٹے کی سفارش کا مطلب ہے کہ میں عہدے سے انصاف نہیں کر رہا۔باسط علی نے ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا جن میں دعوی کیا گیا ہے کہ انہوں نے کسی سابق کرکٹر سے فون پر بات کی اور کہا کہ انضمام الحق نے اپنے بیٹے کی انڈر 19 ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے کے حوالے سے بات کی۔ چیئرمین جونئیر سلیکشن کمیٹی نے کہا کہ میں حلفا کہتا ہوں کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے بیٹے کی سلیکشن کے حوالے سے مجھے فون نہیں کیا ،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ میں غلط ہوں اور میں نے کسی سے بات کی ہے تو مجھے کسی بھی گراونڈ پر لٹکا دیا جائے ۔اس معاملے پر قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ بیٹے کی سفارش کا مطلب ہے کہ میں عہدے سے انصاف نہیں کر رہا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے، اگر میں نے بیٹے کی سفارش کی تو مجھے اپنے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے