Voice of Asia News

بھارتی راہباؤں کا زیادتی پر پادری کیخلاف احتجاج

نئی دہلی (وائس آف ایشیا)بھارتی ریاست کیرالہ میں مسیحی راہبائیں زیادتی کے ملزم پادری کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں ۔کوچی شہر میں احتجاج کرنیوالی راہباؤں کا کہنا تھاکہ ان کے سڑکوں پر آنے کا ذمہ دار چرچ ہے جس نے انہیں انصاف نہیں دیا۔جون میں ایک راہبہ نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ بشپ فرینکو نے انہیں 2014 سے 16 کے درمیان کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس نے فرینکو سے پوچھ گچھ کی تاہم انہیں گرفتار نہ کیا گیا۔دوسری جانب پادری نے الزام کی تردید کی ہے، پادری کے خلاف احتجاج دوسرے شہروں میں بھی پھیل گیا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے