Voice of Asia News

سشمیتا سین کی ورک آؤٹ کی تصاویر، ویڈیوز دیکھ کر مداح حیران رہ گئے

ممبئی (وائس آف ایشیا)بالی ووڈ کی نامور اداکار سشمیتا سین نے سوشل میڈیا پر اپنی فٹنس کا راز بتادیا۔سشمیتا سین نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ورزش کی تصاویر ڈال کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ہاتھوں کے بل کھڑے ہوتے دیکھا گیا۔ان کی اس تصویر کو دیکھ کر مداحوں نے کہا کہ ’آپ کی شخصیت ہمارے لیے متاثر کن ہے۔اس سے قبل سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں جس میں انہوں نے اپنی تمام ورزش کو دکھایا تھا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے