Voice of Asia News

ظلم و تشدد کے ذریعے کشمیریوں کی اپنی حق آزادی سے روکا نہیں جاسکتا

سرینگر(وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری غلام نبی سمجھی نے جموں وکشمیر کے طول وعرض میں قابض بھارتی فورسز کی نہتے کشمیری عوام کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ ان ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روکا نہیں جاسکتا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام نبی سمجھی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کوکرناگ کے علاقے اقبال پورہ کے رہائشی فیروز احمد حجام پربھارتی فورسز کی طرف سے گرفتار ی کے بعد بدترین تشدد کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ فیروز کے گلے پر گہرے زخم آنے کے بعد اسے اسلام آباد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے نیم مردہ حالت میں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال بھجوادیاگیا ہے اور وہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہے ۔غلام نبی سمجھی نے قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے نہتے کشمیری عوام پر ظلم و تشدد کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی بدترین پامالی قراردیا۔ حریت رہنما نے ہندواڑہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے عظیم قربانیوں کو تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھاجائیگا ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے