Voice of Asia News

شیخ رشید کا دسمبر تک ریلوے کو بہترین بنانے اور خسارہ ختم کرنے کا اعلان

راولپنڈی(وائس آف ایشیا)وزیر ریلوے شیخ رشید نے 30 دسمبر تک ریلوے کو بہترین بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال میں ریلوے کے 42 ملین کا خسارہ ختم کریں گے۔راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیں ریلوے کا جو ٹاسک دیا ہے اسے پورا کریں گے اور وعدہ کرتا ہوں بھیس بدل کر گاڑیوں کو چیک کروں گا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے میں وائی فائی ہوگا، 24 گھنٹے پنکھے اور لائٹس ہوں گی، خزانہ خالی ہے تاہم دستیاب وسائل سے ہی کام لیں گے اور کوشش ہوگی کرایہ بڑھانے کے بجائے سستی ٹرین چلائیں۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ایک سال میں ریلوے کا 42 ملین کا خسارہ ختم کریں گے اور 30 دسمبر تک ریلوے کو بہترین بناتے ہوئے کوئٹہ سے تفتان تک گیج بنائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک دو مچھلیاں سارے تالاب کو خراب کرتی ہیں تاہم کرپشن کے خلاف زیرو ٹالیرنس ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے