Voice of Asia News

لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی غیرذمے دارانہ سرگرمیاں ٗ کا سخت نوٹس

اسلام آباد(وائس آف ایشیا)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کی غیر ذمے دارانہ سرگرمیوں کا سخت نوٹس لے کر انہیں وضاحت کیلئے پاکستان طلب کر لیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی غیر ذمے دارانہ سرگرمیوں کا سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے پتا چلا۔ترجمان کے مطابق علم ہونے پر اس معاملے کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نوٹس میں لایا گیا۔ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ نے ہائی کمشنر سے تحریری جواب طلب کرنے اور اسلام آباد طلب کرکے وضاحت لینے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ 9 ستمبر کو لندن کے او ٹو ارینا میں منعقدہ ایک میڈیا ایونٹ میں پاکستانی ہائی کمشنر کو ایک ایوارڈ کیٹیگری کا اعلان کرنے کیلئے اسٹیج پر مدعو کیا گیا تھا۔اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر متعدد بار شیئر کی گئی جس میں پاکستانی ہائی کمشنر کی سرگرمیوں پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے