Voice of Asia News

فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے ٗ جیمز اینڈر سن

لندن(وائس آف ایشیا)انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے واضح کیا ہے کہ ان کا فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔36 سالہ اینڈرسن نے بھارت سے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں 564 ویں وکٹ لے کر آسٹریلوی گلن میک گرا کا کامیاب ترین ٹیسٹ بولر کا ریکارڈ توڑا۔ انھوں نے کہاکہ میری توجہ اپنے ذاتی ریکارڈ کے بجائے اوول ٹیسٹ میں ٹیم کو کامیابی دلانے پر مرکوز تھی ٗجب میں ریٹائر ہوجاؤں گا تب ہی یہ دیکھوں گاکہ کیریئر میں کیا حاصل کیا، مگر فی الحال مجھ میں تمام توانائیاں پہلے کی طرح برقرار اور میں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہوں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے