Voice of Asia News

غیر ملکی جیلوں میں 11803 پاکستانی سزائیں کاٹ رہے ہیں، رپورٹ

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی جیلوں میں 11803 پاکستانی قیدوبند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں،سب سے زیادہ قیدی سعودی عرب کی جیلوں میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق بیرون ملک پاکستانی قیدیوں سے متعلق وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق بیرونی ممالک میں 88 لاکھ پاکستانی رہائش پزیر ہیں، مجموعی طور پر 11803 پاکستانی جیلوں میں سزائیں کاٹ رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ 2937 پاکستانی قید ہیں۔وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں 10 ہزار پاکستانی رہائش پزیر ہیں، جن میں سے 582 قید ہیں، افغانستان میں 177 اور ایران میں 186 پاکستانی جیلوں میں ہیں۔رپورٹ کے مطابق چین میں 242 جبکہ امریکہ میں دو پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے وزارت خزانہ سے 35000 ڈالرز کا فنڈ مانگا گیا ہے، پاکستانیوں کی رہائی میں مختلف محکمے اور ممالک شامل ہیں، جس کے باعث مزید وقت درکار ہے۔

یاد رہے رواں سال فروری میں سینیٹ اجلاس میں وزیرخارجہ خواجہ آصف نے بیرونِ ملک نظر بند کیے گئے پاکستانیوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائی تھی ، جس کے مطابق 10 ہزار 715 پاکستانی باہر ممالک کی جیلوں میں موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کی سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہے جبکہ یو اے ای میں بھی 2 ہزار 710 پاکستانی شہری نظر بند ہیں۔

واضح رہے کہ اچھی آمدن حاصل کرنے کے لیے پاکستانیوں کی بڑی تعداد مختلف ممالک کا رخ کرتی ہے

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے