Voice of Asia News

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، آپریشنل تیاریوں، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد (وائس آف ایشیا) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں ، ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کواٹرز اسلام آباد میں ہونے والی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کی۔ اجلاس میں نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کزے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

کانفرنس کے دوران وطن عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاک بحریہ کی جاری شجر کاری مہم مزید تیز کرنے پر زور دیا

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے