Voice of Asia News

حکمران طبقے نے غریب کے پیسے پر عیاشی کی اور گورے کی روایت کواپنایا، عمران خان

 اسلام آباد(وائس آف ایشیا) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر ہمارے حکمران طبقے نے غریب کے پیسے پر عیاشی کی گورے کی روایت کواپنایا۔ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں خود کو بدلنا ہے، اگر ہم نے خود کو تبیدل نہ کیا تو اللہ ہمارے حالات کو تبدیل نہیں کرے گا، قیام پاکستان سے لے کر آج تک غلامی کی سوچ سے نہیں نکل سکے، گورے نے ہندوستان کے پیسوں سے شاہانہ طرز زندگی اپنایا تھا اور ہمارے حکمران طبقے نے بھی غریب کے پیسے پر عیاشی کی اور گوروں کی روایت کو برقرار رکھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسے منصوبے شروع کررکھے ہیں جن کے لئے قرضے لینے پڑے، اورنج اور میٹرو ٹرین منصوبوں پر قرضے لے کر اس پر سود بھی دے رہے ہیں، قرضوں پر ہر روز 6 ارب روپے سود ادا کر رہے ہیں، پاکستان کو کبھی اتنے چیلنجز نہیں تھے جو آج ہیں، لیکن میرا ایمان ہے کہ دنیا میں کوئی چیز ناممکن نہیں، ناممکن کو ممکن بنانے کے لیے انسان کو خود کو بدلنا پڑتا ہے، مجھے پوری دنیا نے ساری زندگی ہر موقع پر کہا کہ تم کامیاب نہیں ہوسکتے لیکن میں نے سب کردکھایا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے