Voice of Asia News

تین فلسطینیوں کی صہیونی عقوبت خانوں میں بھوک ہڑتال جاری

رام اللہ(وائس آف ایشیا ) تین فلسطینیوں کی صہیونی عقوبت خانوں میں بھوک ہڑتال جاری ،فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے کلب برائے اسیران کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین فلسطینی شہری اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی طبی حالت بہ تدریج خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ،فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی زندانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والوں میں 48 سالہ جمال علقم 15 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال پر ہیں۔ وہ اس وقت عوفر عقوبت خانے میں پابند سلاسل ہیں اور ان کی طبی حالت کافی حد تک بگڑ چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق 60 سالہ عمران الخیطب کا تعلق غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے جبالیا سے ہے۔ وہ 39 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال پر ہیں۔ حال ہی میں ان کی حالت خراب ہونے پرانہیں الرملہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے تیسرے فلسطینی اسلامی جہاد کے رہ نما 40 سالہ الشیخ خضر عدنان ہیں۔ وہ 11روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے