Voice of Asia News

پاکستان اور سعودیہ کا فلموں اور ڈراموں کی نمائش پر اتفاق

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی، سماجی، تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کی تیار کردہ فلموں اور ڈراموں کی پاکستان اور سعودی عرب میں نمائش پر اتفاق ہو گیا۔سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عود بن صالح نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب فواد حسین چوہدری سے ملاقات میں فلموں کی ایک دوسرے کے ملک میں نمائش کی تجویز دی تھی، سعودیہ کی طرف سے معاہدے کی دستاویزات حکومت کو موصول ہو گئیں جس کے مطابق پاکستان کی مقبول فلمیں اور ڈرامے عربی ڈبنگ کے ساتھ سعودیہ میں اور سعودی عرب کی فلمیں ڈرامے اردو ڈبنگ کے ساتھ پاکستان میں درآمد کی جائیں گی۔وزارت اطلاعات کے افسر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے مذہبی، ثقافتی اور سماجی رشتے قائم ہیں اور فلم انڈسڑی، ڈرامے کے حوالے سے ہم ایک دوسرے کے مزید قریب آجائیں گے، پاک، سعودیہ معاہدے سے پاکستانی فنکار سعودی عرب میں بھی مقبول ہو جائیں گے، سعودی حکومت نے سینما ہاسز کی تعمیر کا بھی آغازکر دیا، ہم نے سعودی فلمسازوں کو فلمیں تیارکر نے میں معاونت کی پیشکش کی ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے