Voice of Asia News

کرینہ کپور بہت جلد اپنے ریڈیو شو کی میزبانی کرتی نظر آئینگی

لاہور(وائس آف ایشیا )اداکارہ کرینہ کپور بہت جلد اپنے ریڈیو شو کی میزبانی کرتی نظر آئینگی جسکی ریکارڈنگ کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔قریبی ذرائع نے بتایا کرن جوہر کے شو کالنگ کرن کی طرح یہ نیا شو بھی عشق 104.8 ایف ایم پر پیش کیا جائیگا جسکے ذریعے مداحوں کو کرینہ کپور سے بات چیت کا موقع ملے گا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس پراجیکٹ کو سائن کرنے سے قبل کرینہ کپور نے کرن جوہر سے مشورہ کیا تھا جسکے بعد کرن جوہر نے کرینہ کو اس شو کو سائن کرنے کی تجویز دی۔ کرینہ کپور کا پہلا ریڈیو شو رواں سال دسمبر میں پیش کیا جائیگا۔ یاد رہے کہ اس ریڈیو شو کے علاوہ کرینہ کپور اس وقت کرن جوہر کی فلم میں بھی مصروف ہیں جس میں وہ ایک منفرد کردار ادا کرتی نظر آئینگی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے