Voice of Asia News

سی پیک منصوبہ سے 2030 تک 7 لاکھ سے زائد افراد کو روز گار ملے گا،چینی سفیر

اسلام آباد (وائس آف ایشیا ) برطانیہ میں چین کے سفیر لیو ژا منگ نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت 2030 تک 7 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار ملے گا جس سے پاکستان میں بیروزگاری کی شرح کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا اہم منصوبہ ہے جس سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک 62 ارب ڈالر مالیت کا منصوبہ ہے جس سے پاکستان میں اب تک 70 ہزار سے زائد مقامی افراد کو روزگار کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ 2030 تک مقامی افرادی قوت کیلئے مزید 7 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں 11 میگاواٹ سے زائد بجلی بھی پیدا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک سڑک اور خطہ کے نظریہ کے تحت چین دنیا کے مختلف ممالک میں بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں پر 8 کھرب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جس سے خطے کی معاشی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے