Voice of Asia News

چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کے لئے کوئی دبا ؤ نہیں، امریکی صدر

واشنگٹن(وائس آف ایشیا ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی ڈیل کرنے کی خاطر واشنگٹن حکومت پر کوئی دبا ؤ نہیں ہے۔انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے، جب صدر ٹرمپ کے اعلی اقتصادی مشیر نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے مذاکرات کی بحالی کی خاطر چینی حکام کو مدعو کر لیا ہے۔ اس پیشرفت پر ٹرمپ نے کہا کہ دراصل بیجنگ حکومت دباؤ میں ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ ڈیل کر لے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکی مارکیٹ میں بہتری جبکہ چین کی مارکیٹوں میں مندی پیدا ہو رہی ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے