Voice of Asia News

پاک امریکا تعلقات میں تناؤ کی کیفیت ہے، امریکی دفتر خارجہ کا اعتراف

واشنگٹن(وائس آف ایشیا )امریکہ دفتر خارجہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں تنا ؤکی کیفیت ہے، مائیک پومپیو کی مثبت اور بامعنی ملاقاتیں ہوئیں، نئی حکومت سے مل کر کام کرنے کی خواہش ہے۔تفصیلات کے مطابق، واشنگٹن میں ترجمان امریکی دفترخارجہ ہیتھر نوئرٹ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی پاکستانی قیادت سے مثبت اور بامعنی ملاقاتیں ہوئیں، امید ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت سے تعلقات مضبوط ہونگے۔ترجمان امریکی دفتر خارجہ کے مطابق اگرچہ دونوں ممالک کے تعلقات میں تنا کی کیفیت ہے، کچھ خدشات کو تسلیم بھی کرتے ہیں لیکن تعلقات میں بہتری کے لیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ہیتھر نوئرٹ کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے ساتھ معاملات کو کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے