Voice of Asia News

ہندوستانی فضائیہ کو پڑوسی ممالک کی بڑھتی طاقت کو دیکھتے ہوئے مضبوط بنایا جانا چاہیے۔

نئی دہلی(وائس آف ایشیا)بھارتی ایئر فورس کے سربراہ نے رافیل جنگی طیاروں کی خریداری کا دفاع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کو اوقات میں رکھنے کیلئے رافیل طیارے ضروری ہیں۔بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل بی ایس دھنووا نے کہا کہ ہندوستان کوجس طرح کے سنگین خطرے کا سامنا ہے، اسے دیکھتے ہوئے فضائیہ کو رافیل جیسے طیارے اور روسی سکیورٹی سسٹم ایس -400 کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تیار تی جس طیارے اس کمی کو پورا نہیں کر سکتے، جس کا سامنا فضائیہ کر رہی ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے رافیل جیسے جدید ٹیکنالوجی سے لیس طیارے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کو پڑوسی ممالک کی بڑھتی طاقت کو دیکھتے ہوئے مضبوط بنایا جانا چاہیے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے