Voice of Asia News

پی ڈی کی اے پی سی میں عدم شرکت ایجنڈا نہیں بتایا گیا،ترجمان کا موقف

سرینگر(وائس آف ایشیا ) نیشنل کانفرنس کی جانب سے بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ میں پی ڈی پی نے شرکت نہیں کی ۔پی ڈی پی نے کہا ہے کہ انہیں میٹنگ کے ایجنڈا کے بارے میں نہیں بتایا گیاتھا۔ میٹنگ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے پی ڈی پی ترجمان اعلی رفیع احمد میر نے کہا ہے ہمیں میٹنگ کے ایجنڈا کے بارے میں کوئی علمیت نہیں تھی جس کی وجہ سے ہم نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے کہا نیشنل کانفرنس نے نہیں بتایا کہ میٹنگ دفعہ 35Aکے بارے میں ہے یا پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات پر،جو انہیں بتانا چاہیے تھا ۔میر نے مزید کہا جب ہم سرکار میں تھے ،تب بھی دفعہ35Aکے متعلق ہمار موقف مضبوط اور صاف تھا اور آج بھی پی ڈی پی اس موقف پر کھڑی ہے ۔ رفیع میر نے بتایا گونر ریاست میں بڑی علاقائی سیاسی پارٹیوں کے انتخابات میں بائیکاٹ کے باوجودانتخابات منعقد کرنے جا رہے ہیں جس سے عوامی سرکار اور گورنر راج میں فرق محسوس ہوتی ہے ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے