Voice of Asia News

رائل نیوی کا جہاز 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا

کراچی (وائس آف ایشیا)رائل نیوی کا جہاز ایچ ایم ایس ارگیل تین روزہ خیر سگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی آمد کے موقع پر پاک بحریہ کے سینئر افسران نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا،دورے کے دوران دونوں بحری افواج کے مابین جنگی حکمت عملیوں پر مباحثے ہوں گے۔ذرائع کے مطابق دورے کے اختتام پر پاک بحریہ اور برطانوی بحریہ کے مابین بحیرہ عرب میں مشقیں منعقد ہوں گی۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ برطانوی بحری جہاز کے اس دورے سے دونوں ممالک اور بحری افواج کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے