Voice of Asia News

غذائیت کی کمی، سول اسپتال مٹھی میں مزید 2بچے انتقال کرگئے

مٹھی (وائس آف ایشیا)غذائیت کی کمی اور مختلف امراض کے سبب سول اسپتال مٹھی میں مزید 2 بچے انتقال کرگئے، جس کے بعد رواں ماہ میں انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 28جبکہ سال بھرمیں فوت ہونے والے بچوں کی تعداد 454ہوگئی ہے۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور امراض کی وجہ سے مزید 2 بچیانتقال کرگئے ، یہ اموات گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہوئیں۔انتقال کرنے والے بچوں میں ایک نومولود تھا جبکہ دوسرے کی عمر تین سال تھی، رواں ماہ انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد28ہوگئی، رواں سال انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 454ہو گئی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے