Voice of Asia News

حکومت کا سی پیک کے مالیاتی بل میں کٹوتی کا کوئی ارادہ نہیں ، خسرو بختیار کی وائس آف ایشیا سے گفتگو

لاہور(وائس آف ایشیا )وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی اوراصلاحات خسرو بختیار نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مالیاتی بل میں کٹوتی سے متعلق لیگی رہنمااحسن اقبال کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے منفی پراپیگنڈے سے گریز کیا جانا چاہیے ۔ خسرو بختیار کی وائس آف ایشیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک طویل مدتی منصوبہ ہے جس میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کے وسیع ترمواقع موجود ہیں۔حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری میں جرمنی ،جاپان اور کوریا سمیت دوسرے ملکوں کی جانب سے بھی سرمایہ کاری کی خواہشمندہے۔خسرو بختیار نے کہا کہ اقتصادی بحالی، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور ملک میں پیداواری شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے